21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتجارتی خبریںملک سے سوتی دھاگے کی برآمدات میں اضافہ، سوتی ملبوسات کی برآمدات...

ملک سے سوتی دھاگے کی برآمدات میں اضافہ، سوتی ملبوسات کی برآمدات میں کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ملک سے سوتی دھاگے کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ سوتی ملبوسات کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سوتی دھاگےکی برآمدات سے ملک کو910 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی

اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو737 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، مئی 2024 میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کاحجم 64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ سال مئی کے 100 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 36 فیصدکم ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 1.731 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے

- Advertisement -

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.859 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7 فیصدکم ہے۔ مئی میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 173 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 1فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال مئی میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 175ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں