ملک سے سوتی کپڑوں اورسوتی دھاگاکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ نمایاں اضافہ ریکارڈ

57
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):ملک سے سوتی کپڑوں اورسوتی دھاگاکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں سوتی کپڑوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27 فیصد اورسوتی دھاگاکی برآمدات میں 22 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2.006 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.582 ارب ڈالرتھا۔ اپریل 2022 میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو210 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل کے 162 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29 فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں سوتی دھاگاکی برآمدات سے ملک کو1.006 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگاکی برآمدات سے ملک کو824 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اپریل 2022 میں سوتی دھاگا کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اپریل 2022 میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو98 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل میں 103 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔