ملک سے فرنیچر کی برآمدات میں 2.7 فیصد اضافہ

260

اسلام آباد ۔10 نومبر(اے پی پی)رواں مالی سال کے تیسرے مہینے میں ملک سے فرنیچر کی برآمدات میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2018ءمیں پاکستان نے فرنیچر کی برآمدات سے دو لاکھ 74 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ ہے