ملک سے معدنی مصنوعات کی برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 27.90 فیصد کااضافہ

55
State Bank

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):ملک سے معدنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.90 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک سے معدنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 602.81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.90 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں معدنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 471.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

دسمبر2021 میں معدنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 136.25 ملین ڈالررہا جو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 93.21 فیصد زیادہ ہے،دسمبر2020 میں معدنی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 70.51 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2021 میں معدنی مصنوعات کی درآمدات کاکل حجم 1.091 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ان مصنوعات میں نمک، گندھک، معدنی تیل، ڈسٹلیشن اوردیگرمعدنی مصنوعات شامل ہیں۔