ملک سے موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات میں 42.69 فیصد اضافہ

114
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران ملک سے موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات میں 42.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری 2019 ءکے اختتام تک پاکستان نے موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات سے 8.59 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 42.69 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات سے 6.02 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جنوری کے مہینے میں موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات سے 8 لاکھ 34 ہزارڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا گیا۔ گزشتہ سال جنوری میں موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات سے پاکستان نے 1.51 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔