ملک سے ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 25فیصد اضافہ

56
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):ملک سے ٹیکنالوجی کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سےلیکرمئی 2022تک کی مدت میں ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملک کو2ارب38کروڑ ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کاحجم ایک ارب 89کروڑڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مئی کے مہینے میں ٹیکنالوجی کی برآمدات سے ملک کو183ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 8فیصد کم ہے،گزشتہ سال مئی میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کاحجم 198ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 27فیصدکی کمی ریکارڈ گئی ہے۔