ملک سے پنکھوں کی برآمدات میں 21.1 فیصد اضافہ

93
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) فروری 2019ءکے دوران ملک سے پنکھوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019ءمیں پاکستان نے برقی پنکھوںکی برآمدات سے 2.6 ملین ڈالر کازرمبالہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں پاکستان نے برقی پنکھوں کی برآمدات سے 2.1 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔