ملک سے پھلوں، سبزیوں اورگوشت کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ملک سے پھلوں، سبزیوں اورگوشت کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 66.80ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 69.76ملین ڈالرکے مقابلہ میں 4.43فیصدکم ہے،اگست میں پھلوں کی برآمدات سے 27.26ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی میں 39.53ملین ڈالر اورگزشتہ …

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ملک سے پھلوں، سبزیوں اورگوشت کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 66.80ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 69.76ملین ڈالرکے مقابلہ میں 4.43فیصدکم ہے،اگست میں پھلوں کی برآمدات سے 27.26ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی میں 39.53ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 29.05ملین ڈالرتھا،مالی سال2025 میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 241.22ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو29.89ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 55.43ملین ڈالر کے مقابلہ میں 85.39فیصدکم ہے،اگست میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 13.29ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 16.59ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 26.48ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم249.64ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں گوشت کی برآمدات سے ملک کو68.72ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 72.62ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5.65فیصدکم ہے،اگست میں گوشت کی برآمدات کاحجم 33.41ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 35.33ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 37.49ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں گوشت کی برآمدات کاحجم 485.47ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔