اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری تک پھلوں کی برآمدات سے ملک کو180.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 48.18 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو121.98 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جنوری میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 28.92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 23.50 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 15.63 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 232.30 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو211.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 133.58 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو90.74 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جنوری میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو68.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجودسمبرمیں 43.72 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 10.09 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 172.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔