23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتازہ ترینملک سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے...

ملک سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):ملک سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اس حوالے سے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو 274.50 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو 200.69 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مئی 2024 میں پھلوں کی برآمدات کا حجم 26.42 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں 16.92 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 12.31 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو 232.30 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سبزیوں کی برآمد سے ملک کو 374.78 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 138 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو 157.41 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2024 میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم27.45 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں 31.87 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 18.16ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو 172.13 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478722

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں