ملک سے چوری اور منی لانڈرنگ لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر منتقل کرنے والوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

39
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ‏ڈاکٹر ابوالحسن کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور پوری دنیا نے پاکستان کی ترقی اور اس کی گرے لسٹ سے باہر آنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے،

ملک سے چوری اور منی لانڈرنگ لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر منتقل کرنے والوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان کسی ملک کو بھی جنگی کارروائیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے بھی اس حوالے سے کوئی قابل قدر کوششیں نہیں کی اور نہ ہی کوئی قانون سازی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت میں آنے کے بعد ملک کو متعدد درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے گرانقدر کام کیا ہے، پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی مالی اعانت کو روکنے کے حوالے بہت کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ظاہر کی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا،

ملک سے چوری اور منی لانڈرنگ لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر منتقل کرنے والوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی افواج اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی ملک کو بھی جنگی کارروائیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔