ملک سے کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کی زندگی کا مشن ہے، شفقت محمود

72
زرداری ٹولے کا مشن کرپشن اور لوٹ مار ہے ،پیپلزپارٹی کا نام نہاد لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا،عوام ظالم لٹیروں سے سندھ کی پسماندگی کا حساب لیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ، ملک سے کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کی زندگی کا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ایک دن کا کام نہیں ہے، اس حوالے سے جدوجہد جاری ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کی زندگی کا مشن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا خیال تھا کہ جب یوسف رضا گیلانی جیتیں گے تو اس کے بعد اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالے گی کہ یہ عدم اعتماد کا ووٹ لے آئیں گے لیکن اب اپوزیشن کے ارادے مسمار ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اخلاقی جواز بنا کر ایک اصولی اور بڑا فیصلہ کیا کہ جمہوریت یہ ہے کہ وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے۔