ملک میں آلودگی کو کم کرکے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مالی سال 2022-23 کے دوران نیشنل کلین ایئر پالیسی کا اجراء کیا گیا، اقتصادی سروے

81
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):ملک میں آلودگی کو کم کرکے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مالی سال 2022-23 کے دوران نیشنل کلین ایئر پالیسی کا اجراء کیا گیا ۔ قومی اقتصادی جائزہ برائے سال 2022-23 کے مطابق نیشنل کلین ایئر پالیسی کا اجراء مارچ 2023 میں کیا گیا۔

یہ پالیسی قومی اور صوبائی سطحوں پر اہم اداروں کو ہوا کے معیار کی کیفیت کو سمجھنے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے تخفیف کے اقدامات کی شناخت، ان پر عملدرآمد اور نگرانی کرنے کا مینڈیٹ دیتی ہے۔