وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی

110
نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے ،نیب کا چیئرمین تو گھر چلا گیا، اس سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے جان بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جان بچے گی نہیں ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اضافی گیس نہیں آئے گی تو گیس کی قلت ختم نہیں ہوگی‘ ہمارے دور میں مقامی سطح پر گیس کے ذخائر کی تلاش میں کامیابی کا تناسب 54 فیصد ہے‘ تیل کی پیداوار میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ صنعتوں‘ سی این جی اور کھاد کے کارخانوں کو 24 گھنٹے گیس مل رہی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں گیس لوڈشیڈنگ سے متعلق قرارداد پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں اضافی گیس نہ آئی تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک میں گیس کے 90 ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کامیابی کا تناسب 54 فیصد ہے۔ گیس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔ تیل کی ملک میں پیداوار میں پچاس ہزار بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔