ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،رانا تنویر حسین

82
ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،وزیر صنعت و پیداواررانا تنویر حسین

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،حکومت کی یہ کوشش ہے کہ جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے تاکہ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے بلکہ ایندھن پر انحصار بھی کم ہو۔

جمعہ کو ایوانِ بالاکے اجلاس میں سینیٹر ذیشان خانزادہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ملکی سطح پر اس صنعت کے فروغ کے لیے پالیسیز ترتیب دی جا رہی ہیں۔ اس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو سہل بنانے کے لیے انفراسٹرکچر کی بہتری، چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، اور دیگر ضروری سہولیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 51 لائسنس ایشو کئے جاچکے ہیں۔