ملک میں ایل این جی کی 100 فیصد فراہمی بحال کردی گئی ہے،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

47

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں ایل این جی کی 100 فیصد فراہمی بحال کردی گئی ہے۔جمعہ کی شام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں کو معمول کے مطا بق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں ،ایل این جی کی سو فیصد فراہمی بحال ہو گئی ہے۔