اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 429 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 396 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جنوری میں ایل پی جی کی درآمدات پر 71 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو جنوری 2022ء کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔ جنوری 2022ء میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 80 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ دسمبر میں 68 ملین ڈالر مالیت کی ایل پی جی کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو جنوری میں بڑھ کر 71 ملین ڈالر ہو گئیں۔