ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں اضافہ

82
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پررواں مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر13.38 فیصد اوراپریل کے مہنہ میں ماہانہ بنیادوں پر33.30 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔

جولائی سے اپریل 2021 تک کی مدت میں ملک میں 72 کروڑ،90 لاکھ،82 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 64 کروڑ، 30 لاکھ، 68 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔

اپریل کے مہینہ میں ملک میں 7 کروڑ،20 لاکھ، 31 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداورحاصل ہوئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 33.30 فیصدزیادہ ہے۔