اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں اضافہ کارحجان ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینہ میں ملک میں ایل پی جی کے پیداوارمیں گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 11.48 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جولائی 2021 میں ملک ایل پی کی 75,009000 لیٹرپیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 11.48 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 67330000 لیٹرایل پی جی کی پیداواریکارڈکی گئی تھی۔گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں 15.08 فیصد کی نموریکارڈکی گئی تھی۔
گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ایل پی جی کی مجموعی پیداوارکاحجم 873106000 لیٹرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2020 میں ملک میں 758,723000 لیٹرایل پی جی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 14.85 فیصد کی نموریکارڈکی گئی تھی ۔جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 2.25 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔