27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںملک میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اکرم خان

ملک میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اکرم خان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان نے کہا ہے کہ ملک میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹوں میں باکسنگ کے ضلعی سطح پر تربیت کیمپس سے نئے چہرے سامنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن گراس روٹ کی سطح باکسنگ کی ترقی کےلئے اہم اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرکے بغیر ترقی نہیں پا سکتا اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن گراس روٹ لیول پرسکولز اور کالجز کی سطح پر لڑکے اور لڑکیوں کو تربیت دینے کا اہتمام کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ سے ملک میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں