ملک میں بجلی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 11.6 فیصدکی نموریکارڈ، پیداواری لاگت میں سالانہ بنیادوں پر85.2 فیصدکااضافہ

48
Nepra
Nepra

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ملک میں بجلی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے جبکہ بجلی کی پیداواری اخراجات میں اسی مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر85.2 فیصدکااضافہ ہوا۔نیپرا اورعارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں ملک میں 129317 گیگاواٹ ہاوربجلی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.6 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار115862 گیگاواٹ آور ریکارڈکی گئی تھی۔مئی کے مہینہ میں ملک میں 14657 گیگاواٹ آور بجلی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 12.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں مجموعی طورپر13010 گیگاواٹ آور بجلی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔مئی میں پن بجلی کی پیداوار3591 گیگاوارٹ جبکہ آرایل این جی سے بجلی کی پیداوار3355 گیگاواٹ فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ سال مئی میں پن بجلی سے 3465 گیگاواٹ اورآرایل این جی سے 2829 گیگاواٹ فی گھنٹہ بجلی کی پیدوارریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں بجلی کی اوسط پیداواری اخراجات 8.76 روپے فی کلوواٹ آور ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 85.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی اوسط پیداواری اخراجات 4.73 روپے فی کلوواٹ آورریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مئی کے مہینہ میں فی کلوواٹ آور پراوسط اخراجات 13.15 روپے رہے جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 130.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں فی کلووا ٹ گھنٹہ بجلی کی پیداوارپراوسط لاگت 5.70 روپے آئی تھی۔\395