ملک میں بجلی کے پیداوار کے شعبہ میں جولائی کے دوران 12.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی، سٹیٹ بینک

62
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) ملک میں بجلی کے پیداوار کے شعبہ میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 12.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2020 میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں 12.2 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال جولائی میں اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح منفی 3 ملین ڈالر ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق پن بجلی کے منصوبوں میں جولائی کے دوران 5.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔گزشتہ سال جولائی میں پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 7.4 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا، اسی طرح تھرمل سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں جولائی 2020ءکے دوران 7.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ سال جولائی میں تھرمل توانائی کے پیداواری منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 7.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں جولائی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 0.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے۔