ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 14 فیصد اضافہ

138
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1.64 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.44 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری ، توانائی، ٹیلی کام اور مینوفیکرنگ کے شعبے میں ہوئی ہے۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی ہوئی ۔مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.38 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.51 ارب ڈالر تھا۔