اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ملک میں برقی پنکھوں کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں پنکھوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر14.99 فیصد اور اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر14.41 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبر تک ملک میں برقی پنکھوں کی پیداوار 9لاکھ 52ہزار 740 یونٹس ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.99 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں برقی پنکھوں کی پیداوار 8لاکھ 28ہزار 515 یونٹس ریکارڈکی گئی تھی۔
اکتوبر میں ملک میں برقی پنکھوں کی پیداوار ایک لاکھ 60ہزار 52 یونٹس ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.41 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں برقی پنکھوں کی پیداوار 183,114 یونٹس ریکارڈکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 3.56 فیصد اضافہ جبکہ اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر 1.19 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔