ملک میں بچت کے کلچر کوفروغ دینے ،عوام کو بہترخدمات کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں،وفاقی وزیر خزانہ سےنےٹر اسحاق ڈار کی نیشنل سیونگز کو ہدایت

73

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سےنےٹر اسحاق ڈار نے نیشنل سیونگز کوہدایت کی ہے کہ ملک میں بچت کے کلچر کوفروغ دینے اورعوام الناس کو بہترخدمات کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں۔ پی ٹی وی کے مطابق اتوار کو اسلام آباد میں قومی بچت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے نیشنل سیونگز کے سرمایہ کاری کے لیے خودکارکلیئرنگ ہاو¿س کی رکنیت جیسے اقدامات کو سراہا ،اس سے اب ملک بھر میں کہیں بھی بزرگ اورریٹائرڈ افراد اپنے اکاو¿نٹس سے براہ راست منافع نکلواسکتے ہیں۔