ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 14.57 فیصد کانمایاں اضافہ کووڈ۔ 19 کے باوجود معیشت کی بحالی کا عکاس ہے، ادارہ برائے شماریات

58
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ سے پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.57 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے جو ملک میں کووڈ۔ 19 کے باوجود معیشت کی بحالی کی عکاسی کررہاہے۔

مئی 2021 میں سالانہ بنیادوں پربڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 36.84 فیصدکی شرح سے اضافہ ہو اہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 سے لیکرمئی 2021 تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ (ایل ایس ایم)149.07 پوائنٹ ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سے پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے 130.11 پوائنٹس کے مقابلہ میں 14.57 فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مئی میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں 48.25 فیصد،خوراک، مشروبات وتمباکو14.45 فیصد، کوک اینڈ پٹرولیم مصنوعات 4.15 فیصد، فارماسیوٹیکل 15.18 فیصد، کیمیکلز 28.94 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات 48.40 فیصد، آٹوموبائل مصنوعات 409.37 فیصد، آئرن اینڈسٹیل 39.74 فیصد، کھادیں 13.27 فیصد اورپیپراینڈبورڈ کی پیداوارمیں 14.77 فیصد کی بڑھوتری ہوئی۔

اس کے برعکس مئی میں الیکٹرانکس مصنوعات کی پیداوارمیں 283.09 فیصد، لیدرپراڈکٹس 64.77 فیصد، انجنئیرنگ مصنوعات 88.39 فیصد، ربڑکی مصنوعات 25.42 فیصد اورلکڑی کی مصنوعات کی پیداوارمیں 126.52 فیصد منفی نموہوئی ہے۔