ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.66 فیصد اضافہ

133
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم آئی ) میں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.66 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تااگست بڑی صنعتوں کی ]پیداوار سے متعلق اشاریہ (کیوآئی ایم) 130.91 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.66 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دومہینوں میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 126.18 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔وزارت صنعت وپیداوار، صوبائی شماریاتی بورڈ اورآئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی کے اشاریوں میں بالترتیب 1.96،1.37، اور0.34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔سالانہ بنیادوں پرماہ اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 1.19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 1.79 فیصد، فوڈ، بیوریجز وٹوبیکو15.50 فیصد، فارما 10.03 فیصس، کیمیکل 9.70 فیصد، غیردھاتی معدنیات 23.05 فیصد، پیپربورڈ9.83 فیصد اورربڑ کی مصنوعات کی پیداوارمیں 4.69 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔جن شعبہ جات میں منفی بڑھوتری ہوئی ان میںآٹوموبائل، آئرن اینڈسٹیل، فرٹیلائزرز، الیکٹرانکس، لیدرپراڈکٹس، انجنئیرنگ پراڈکٹس اورلکڑی سے بنی مصنوعات شامل ہیں۔