ملک میں بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی میرا خواب ہے جس کا آغاز میں نے سکھر سے کردیا ہے ،سید خورشید احمد شاہ

174
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

سکھر۔12اگست (اے پی پی):سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہ سکھر بورڈ کو فنڈز کی کمی نہیں ہے ،ملک میں بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی میرا خواب ہے جس کا آغاز میں نے سکھر سے کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سکھر میں اس وقت اچھی یونیورسٹیز بھی ہیں اور اچھے سکول بھی ہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ یہاں پرائیویٹ سیکٹر بھی آئے اس کے ادارے بھی ہوں تاکہ پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری سکولوں کے درمیان مقابلے کا رجحان بڑھے، حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو اس حوالے سے سہولیات فراہم کرے۔

سکھر تعلیمی بورڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میری خواہش ہے کہ علاقے کے سرکاری سکولوں کو اس سطح پر لے جاؤں کہ لوگ اپنے بچوں کو وہاں بھیجتے ہوئے فخر محسوس کریں ،سکھر میں اسی سال کامسیٹ یونیورسٹی کے قیام کا کام شروع ہوگا ،سکھر کے آئی بی اے پبلک سکول میں نیا آڈیٹوریم تعمیر ہوگا ،آرٹ لائیبریری بنائی جائے گی اور طلباء کے لیے 200 کمروں کا ہاسٹل تعمیر کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے ہر شخص ذمہ داری محسوس کرے اچھے کام پر تعریف بھی ہونی چاہیئے، صرف تنقید نہیں ہونی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ صبر کریں سکھر کے ہر سکول میں اعلی معیار کا فرنیچر فراہم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بھی پرائمری تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے چاہتے ہیں کہ بچے سالانہ 850 گھنٹے شوق سے پڑھیں اور حکومت انہیں ہر سہولت فراہم کرے۔