32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںملک میں بہت جلد مسابقتی عمل کے ذریعے بجلی خریداری کی مارکیٹ...

ملک میں بہت جلد مسابقتی عمل کے ذریعے بجلی خریداری کی مارکیٹ متعارف کرائی جائے گی، سردار اویس لغاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد مسابقتی عمل کے ذریعے بجلی خریداری کی مارکیٹ متعارف کرائی جارہی ہے اور اس کیلئے تمام ہوم ورک کر لیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ورلڈ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر نے وفد کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جار ہے ہیں اور اس ضمن میں مارکیٹ آپریٹرکے طور پر کام کرنے والی کمیٹی آئی ایس ایم او کا قیام کیا جاچکا ہے جس میں قابل ترین افراد کا تقرر کیا جارہاہے، حکومت اب سنگل خریدار کے طور پر مزید بجلی نہیں خریدے گی۔

وفاقی وزیر نے پاور سیکٹر کے فنانشل سائیڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے وفد کو بتایا کہ اہم اصلاحات کی وجہ سے ریکوری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کو ان کے کے حقدار افراد تک پہنچایا جائے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر نے ورلڈ بینک سے سپورٹ کی درخواست کی۔ ورلڈبینک کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کے سبسڈی کو ان کے حقداروں تک پہنچانے اور اسی کا صحیح معنوں میں استعمال کرنے کی حمایت کی اور کہا کہ بینک اس ضمن میں پاور سیکٹر کیلئے خدمات پیش کرے گا۔وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ ملک میں اس وقت اضافی بجلی موجود ہے جس کی مقدار 7000میگاواٹ تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بجلی کو پیداواری یا بہت کم مارجن پر بھی صنعتوں کو مہیا کیا جائے تو یہ خطے کی سب سے کم قیمت بجلی ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ورلڈ بینک اور دوسرے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے سپورٹ کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ملک کی صنعتی پیداوار میں مثبت اضافے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کی تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاور کو بالکل استعمال نہ کرنے سے اس کو مارجنل قیمت پر استعمال میں لانا بہت بہتر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سردیوں میں اسی قیمت پر بجلی مہیا کرچکے ہیں اور ہم اس کو پورے سال کیلئے کرنا چاہتے ہیں جس میں کوئی بھی سبسڈی شامل نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم فیڈر سے لے کر ٹرانسفارمرلیول تک ڈیجیٹل اور سمارٹ سسٹم کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی سپورٹ اس ڈیجیٹل اور سمارٹ سسٹم کے لگانے کیلئے بہت اہم ہے۔

وفاقی وزیر نے پاور سیکٹر میں جاری نجکاری کے عمل کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تین بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کو اسی سال کے آخر تک منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے پاور سیکٹر کی تنظیم ِ نو کے عمل کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ لانے کیلئے خریداری اور ٹینڈرنگ سے منسلک سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تبدیلیاں لائی گئیں ہیں۔ جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کیلئے بھی اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔

وفدکو پرانے اور بند پڑے سرکاری پاور پلانٹس کی کامیاب نیلامی اور وہا ں پر موجود اہلکاروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو پی پی ایم سی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پی پی ایم سی پاور سیکٹر کا ٹیکنیکل آرم ہے جس میں پاور سیکٹر کے ایکسپرٹ کام کر رہے ہیں۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاور سیکٹر میں جاری ریفارمز کی تعریف کی اور بتایا کہ چونکہ پاور سیکٹر اس وقت بڑی تیزی سے ان ریفارمز پر کام کر رہا ہے اس لئے ورلڈ بینک 55میلین ڈالرز کے اضافی فنڈز تک کو بھی جاری پراسس کر رہاہے جوکہ ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں