اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں تجارت کے شعبے میں 22.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد گزشتہ 10 برسوں میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ہزار42 اعشاریہ 4 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں ملک میں تجارت کے شعبے میں اب تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں 22.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے اورمالی سال کے اختتام تک اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 142.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ئ، 2015-16ئ، 2014-15ئ، اورمالی سال 2013-14 ءمیں ملک میں تجارت کے شعبے میں بالترتیب 465.9 ، 46.7، 53.5، اور28.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح مالی سال 2012-13ء، 2011-12 ء، 2010-11ئ، اور 2009-10ءمیں ملک میں تجارت کے شعبے میں بالترتیب 47.7، 72.1، 61.1 اور101.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔