ملک میں ترقی کا باب کھلا رکھنا ہے تو عوام مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں ، وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد

92

اٹک۔06مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا باب کھلا رکھنا ہے تو عوام 2018میں آئندہ 5سال کیلئے مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں ، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس نے ساری افواہوں کا دم توڑ دیا ، گھر میں اختلاف ہو تو گھر نہیں چھوڑا جاتا اختلاف رائے فطری عمل ہے رد نہیں کر سکتے انہوں نے یہ بات اپنی رہائش گاہ اٹک میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ تمام پارٹیوں کا ماضی عوام میں کھلی کتاب ہے ایٹمی دھماکوں سے لیکر سی پیک منصوبے تک سب کے پیچھے میاں محمد نواز شریف کی تصویر نظر آئے گی