27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کے ایجنڈا میں سرفہرست ہے، بہتر...

ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کے ایجنڈا میں سرفہرست ہے، بہتر تعلیمی ماحول فراہم کر کے طلباء کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل اینڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کے ایجنڈا میں سرفہرست ہے۔ منگل کو وہ وفاقی تعلیمی بورڈ میں تعلیمی اسسمنٹ کے موضوع پر ماسٹر ٹرینرز کی 5روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن، سینیٹر نزہت صادق، سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم ہمایوں خان، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یوسف زئی، ڈین نبی بخش جمالی، یونیورسٹی آف گلیسو کے پروفیسر ڈاکٹر ریڈ، ملک کے 24تعلیمی بورڈ کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، ماہر تعلیم اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ہمارے ملک کو نظام کی نااہلیت اور کمی کا مسئلہ درپیش ہے، طلباءکوبہتر تعلیمی ماحول فراہم کر کے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ حکومت اس کےلئے وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ہم اپنے اہداف کے قریب ہونے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں