ملک میں تعمیرات کے شعبہ میں 476.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

79

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں ملک میں تعمیرات کے شعبہ میں 476.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2019ء تک تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 476.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 3.25 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تعمیرات کے شعبے میں 492 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔