ملک میں تیار کی جانے والی 90 فیصد سے زائد مصنوعات کا بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق زرعی شعبہ سے ہے

136

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) ملک میں تیار کی جانے والی 90 فیصد سے زائد مصنوعات کا بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق زرعی شعبہ سے ہے۔ ملک کو زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے بعض مسائل کا سامنا ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں پیدا ہونے والی زرعی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں بہتر قیمت کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹر پری نیور شپ کے سی ای او طاہر محمود چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زرعی شعبہ کے منافع کی شرح میں اضافہ کیلئے انفارمیشن اور کمیونیوکیشن ٹیکنالوجیز سے استفادہ کی ضرورت ہے