ملک میں تیز تر ترقی، خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، حکام پلاننگ کمےشن

60
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ملک میں تیز تر ترقی، خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندےدہ ملک بنا دیا ہے، وژن 2025ءکے ذریعے پاکستان دنیا کی بہترین 25 ویں اور وژن 2047ءکے ذریعے دنیا کی بہترین 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ پلاننگ کمےشن کے حکام نے اے پی پی کو بتاےا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کا ہر مستند جریدہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے