ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈ

97
PPIS
PPIS

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16 نومبرکوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69285 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.8 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63692 بیرل ریکارڈکی گئی تھی،

اسی طرح 16 نومبرکوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3132 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.8 فیصدزیادہ رہی، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2879 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے میں اوجی ڈی سی کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32598 بیرل، پی پی ایل 12528 بیرل، پی اوایل 5122 بیرل اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار870 بیرل ریکارڈکی گئی،

اسی طرح اوجی ڈی سی کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار751 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 677 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 70 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس اوسط یومیہ پیداوار620 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔