ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

179
Oilfield

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

پی پی آئی ایس اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے اعدادوشمار کے مطابق 23 جولائی 2024 کو ختم ہونے والےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69527 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69034 بیرل ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 23 جولائی کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3166 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3145 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ای جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 32862 بیرل ، پی پی ایل 10674 بیرل ، ماڑی گیس 1173 بیرل اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3797 بیرل ریکارڈکی گئی ۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 689 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 623 ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 906 ایم ایم سی ایف ڈی اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 57 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔