ملک میں تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نصف میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.32 فیصد کی کمی ریکارڈ

74
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ملک میں تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نصف میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر تک کی مدت میں تیل کی درآمدات کا حجم 4.771 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.32 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تیل کی درآمدات میں 6.142 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اس عرصہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2.168 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 16.30 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2.59 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ خام پٹرول کے درآمدات 25.31 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران 1.322 ارب ڈالر کا خام پٹرول درآمد کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کےاسی عرصہ میں 1.77 ارب ڈالر مالیت کاخام پٹرول درآمد کیاگیا تھا۔ اسی طرح ایل این جی کی درآمد میں 35.33فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 12.098 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 24.52 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔