ملک میں جنگلا ت کا رقبہ کم ہو کر2فیصد رہ گیا،ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد

194
پاکستان جنگلات کی شدید کمی کا شکار ملک ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ایڈیشنل کمشنر
پاکستان جنگلات کی شدید کمی کا شکار ملک ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ایڈیشنل کمشنر

فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں جنگلا ت کا رقبہ کم ہو کر صرف 2فیصد رہ گیا ہے جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جنگلات کا رقبہ 25فیصد ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو جن وسائل سے مالا مال کیا ہے انہیں حقیقی معنوں میں بروئے کار لا کر زرعی ترقی اور غذائی استحکام کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیکنڈ کے بعد دنیا میں تین بچے پیدا ہو رہے ہیں اور ہر ایک منٹ کے بعد ایک ہیکٹر قطعہ زرعی اراضی رقبے میں سے کم ہو کر شہری آباد ی کے علاوہ صنعتی مقاصد کی نذر ہو رہا ہے۔