28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںملک میں خام تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی

ملک میں خام تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):ملک میں خام تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق31مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار58232بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 8.6فیصدکم ہے،

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63706بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح 31مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2677ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 12.9فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3073ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ رفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار29649بیرل، پی پی ایل 8646بیرل،

- Advertisement -

پی اوایل 4270بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1049بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 31مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار567ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 424ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 41ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار845ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580224

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں