اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خام تیل کی درآمدات پر3.56ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر3.35ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔فروری میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 443ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں خام تیل کی درآمدات پر374ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پردوفیصداضافہ ہواہے۔
جنوری میں خام تیل کی درآمدات پر436ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 10.70ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.57ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.2فیصدزیادہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576702