ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی

142
خام تیل
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ،گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں 5060000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو جون کے مقابلہ میں 32 فیصدکم ہے، جون میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 741000 ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں رواں سال جولائی میں خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی کمی ہوئی ہے،

گزشتہ سال جولائی میں 725000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں جورواں سال جولائی میں کم ہوکر 5060000 ٹن ہوگئی۔ واضح رہے کہ جولائی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر15 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر27 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔