ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ، وزارت داخلہ

115

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، 2014ءمیں ملک میں دہشت گردی کے 1816 جبکہ 2016ءمیں 785 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور شیڈول فورکا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔