اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):ملک میں رواں سال کے 65 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔ منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق منگل کو قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے قلعہ عبداللہ سے کیس کی تصدیق کی ہے۔
اس سال قلعہ عبداللہ سے پولیو کا یہ ساتواں کیس ہے۔ 65 رپورٹڈ کیسز میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 18 کا خیبر پختونخوا، 18 کا سندھ اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔ صوبہ بلوچستان میں دسمبر کی ذیلی قومی پولیو ویکسینیشن مہم 30 دسمبر سے شروع ہونے والی ہے جس کے دوران صوبے کے تمام 36 اضلاع کو ویکسینیشن کے لیے ہدف بنایا جائے گا۔