ملک میں ریفریجریٹرزاورڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی

151
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ملک میں ریفریجریٹرزاورڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 ملک میں 818267یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جومالی سال2023کے مقابلہ میں 18.81فیصدکم ہے،

مالی سال 2023میں ملک میں 1007840یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی گئی تھی۔جون میں ملک میں 70957یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جون کے 118526یونٹس کے مقابلہ میں 40.1فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں ڈیپ فریزرز کے 100864یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی جومالی سال 2023کے مقابلہ میں 5.84فیصدکم ہے، مالی سال 2023میں ملک میں 107124یونٹس ڈیپ فریزرزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔جون 2024میں ملک میں 7846یونٹس ڈیپ فریزرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جون کے 9287یونٹس کے مقابلہ میں 15.52فیصدکم ہے۔