ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 21.439 ارب ڈالرہوگیا

50
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 21.439 ارب ڈالرہوگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 18 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 14.962 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.477 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضہ اوردیگربیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 869 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔