ملک میں سوتی کپڑے اوو سوتی دھاگاکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

134
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک میں سوتی کپڑے اوو سوتی دھاگاکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک میں 219795میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 8.79فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 202030 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں ملک میں سوتی دھاگاکی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.06فیصدکی نموہوئی۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ملک میں 73000000 مربع میٹرسوتی کپڑاکی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 1.01فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 72230000مربع میٹرسوتی کپڑاکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں ملک میں سوتی کپڑے کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.07فیصدکی نموہوئی ہے۔