ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اچھی تربیت دی جائے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان

115

اسلام آباد ۔ 07 مئی(اے پی پی)سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک میںسکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں اچھی تربیت دی جائے توانٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم لوگوں عالمی چیمپئن بن سکتے ہیں تو ہمارے نوجوان بچے عالمی چیمپئن کیوں نہیں بن سکتے۔ اس میں کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور کوچز کی بھی اپنا فرض ادا کرنا ہوتا ہے اگر کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا