ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام

139
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 4اپریل کے ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1229 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1229روپے رہی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 4 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1205 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1250 روپے، لاہور1280 روپے، فیصل آباد1250 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1234 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1201 روپے، اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1180 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1197 روپے ریکارڈکی گئی۔