ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی کارحجان

137
سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر22فیصداضافہ
سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر22فیصداضافہ

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی کارحجان رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 26ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1497روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.74فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508روپے تھی۔

اسی طرح 26ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1392 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.12فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1459روپے،

راولپنڈی 1449روپے، گوجرانوالہ 1500روپے، سیالکوٹ 1500 روپے،لاہور1533روپے،فیصل آباد1510روپے،سرگودھا1503روپے،ملتان 1503روپے،بہالپور1500روپے،پشاور1543روپےاوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1470روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340روپے،حیدرآباد1333روپے،

سکھر1450روپے،لاڑکانہ 1400روپے،کوئٹہ 1430روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393روپے ریکارڈکی گئی۔